16 جولائی، 2024، 4:25 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85540536
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے عمان میں عزاداروں پر حملہ کی مذمت کی

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عمان میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے دوران فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ شب مسقط میں سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل ظاہر کیا ۔

اس حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ترجمان نے اختلافات پیدا کرنے والے اس قدم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ایران کی قوم اور حکومت کی جانب سے  اختلافات پھیلانے والے عناصر  کے سامنے عمان کے  عوام اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لیے  اللہ تعالی سے جوار رحمت میں جگہ اور بلندی درجات نیز ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے گذشتہ رات عمان کے صوبے مسقط کے ایک شہر میں حسینی عزاداروں کے جلوس کو مسلح دہشت گردوں نے نشانہ بنایا اور متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

ذرائع ابلاغ نے عمان کے شہر مسقط میں وادی الکبیر کے علاقے میں واقع امام علی (ع) کی مسجد کے ارد گرد فائرنگ کی اطلاع دی تھی

مسقط پولیس نے ایک بیان جاری کرکے اس مسلح حملے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ حسینی عزاداروں پر فائرنگ کے دوران 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .